Mix Fruit Salad

 Mix Fruit Salad 

  مکس فروٹ سلاد 

آج میں آپ سب سے مذیدار مکس فروٹ سلاد رسیپی شیر کر رہی ہوں۔ آپ ضرور بنائے۔



:اجزاء

آم ایک عدد •
آڑو ایک عدد •
کیلا ایک عدد •
سیب ایک عدد •
مایونیوز دو کھانے کے چمچ •
 انگور آدھا کپ •
آلو بخارہ ایک عدد •
لیموں آدھا   •
دہی ایک کھانے کا چمچ •
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ •
نمک حسب ذائقہ •
 مکس نٹس ایک کھانے کا چمچ بھونیں اور کٹے ہوئے  •
بند گوبھی حسب ضرورت •



:ترکیب

 آم آڑو کیلا اور سیب کو کاٹ لیں۔
ایک پیالے میں مایونیز میں لیموں کا جوس ڈال کر مکس کریں۔ پھر اس میں نمک کالی مرچ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ کٹے فروٹس انگور اور آلو بخارہ کو ڈش میں ڈال کر اوپر سے مایونیز والا مکسچر ڈال کر مکس کریں۔ پھر اسے بند گوبھی کے پھول میں ڈال دیں۔ مکس نٹس سے گارنش کرکے سرو کریں۔


:تیاری کا مکمل وقت
15 منٹ 
:پکانے کا وقت
20 منٹ
:کتنے لوگوں کے لیے
4 افراد

Comments